QR CodeQR Code

لاہور، بین المذاہب ’’حسینؑ سب کا‘‘ کانفرنس

27 Mar 2021 19:28

لاہور میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں سید جواد نقوی اور دیگر مذاہب کے قائدین کا کہنا تھا کہ امام حسین (ع) ایک دور کی شخصیت نہیں، امام حسین (ع) کی زیست صرف درسی کتابوں میں ایک آدھ باب تک محدود نہیں بلکہ آپ(ع) قیامت تک آنے والے ہر باضمیر انسان کے رہبر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امام  حسین علیہ السلام محسن انسانیت ہیں جنھوں نے اعلٰی انسانی اقدار کو زندہ رکھنے اور مقام انسانیت کے شرف و عظمت کو بچانے کیلئے لازوال قربانی پیش کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور رہنماوں نے بین المذاہب اور بین المسالک کانفرنس ‘‘حسینؑ سب کا’’ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی صدارت تحریک بیداری امت مصطفیٰ اور مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ  کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ کانفرنس میں سردار بشن سنگھ، سردار کلیان سنگھ، ڈاکٹر میمپال سنگھ، سردار روندر سنگھ، پنڈت بھگت لال کھوکھر سوامی، پنڈت ڈاکٹر منوہر چاند، پنڈت امر ناتھ رندھاوا، بشپ آزاد مارشل، ڈاکٹر مجیب ایبل، روبنسن عزیز فرانسس، ساجد کرسٹوفر، فادر جیمز چنن، پادری شاہد معراج، پادری عمانوئل کھوکھر، پاسٹر قاسم جون، پاسٹر جنید،ڈاکٹر فرید پراچہ، مفتی گلزار نعیمی، پیر شفاعت رسول، پیر طارق شریف زادہ، ڈاکٹر فیاض رانجھا، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، مفتی محمد زکریا، پیر برہان الدین عثمانی، پیر سید لطیف الرحمان، علامہ ضرغام ربانی، علامہ ضمیر حسین نقوی، حافظ شعیب الرحمان اور علامہ مشتاق حسین جعفری سمیت دیگر شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 923784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/923784/1/لاہور-بین-المذاہب-حسین-سب-کا-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org