QR CodeQR Code

آئی ایس او فیصل آباد کی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار پر حاضری

29 Mar 2021 18:07

زرعی یونیورسٹی اور جی سی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے امامیہ طلبہ نے شہید ڈاکٹر نقوی اور شہید محرم علی کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا اور شہدا کے راستے پر گامزن رہنے کا عہد کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے وفد نے بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور شہید محرم علی کے مزار پر حاضری دی۔ آئی ایس او فیصل آباد کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر علی زیدی اور سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات آئی ایس او پاکستان نسیم کربلائی نے امامیہ طلبہ سے شہدا کی عظمت، کردار اور خدمات کے بارے میں گفتگو کی۔ آئی ایس او فیصل آباد کے یونٹ زرعی یونیورسٹی اور جی سی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے امامیہ طلبہ نے شہید ڈاکٹر نقوی اور شہید محرم علی کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا اور شہدا کے راستے پر گامزن رہنے کا عہد کیا۔


خبر کا کوڈ: 924093

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/924093/1/آئی-ایس-او-فیصل-آباد-کی-شہید-ڈاکٹر-محمد-علی-نقوی-کے-مزار-پر-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org