QR CodeQR Code

لاہور، وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کے دفتر کا افتتاح

30 Mar 2021 21:13

علامہ ریاض حسین رضوی کا کہنا تھا کہ نئے وفاق بننے سے جہاں اجارہ داری کا خاتمہ ہوگا، وہیں دینی تعلیم کو فروغ ملے گا، پرانے وفاق دینی تعلیم نہیں اپنی نسلوں کی ترقی پر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے نئے بورڈ قائم کرکے دینی تعلیم کے فروغ کیلئے احسن اقدام کیا ہے، جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ انٹرنیشنل کے مرکزی دفتر کا افتتاح کر دیا گیا۔ وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کے مرکزی دفتر کا افتتاح لاہور کے جوہر ٹاون کے ایف ٹو بلاک میں کیا گیا۔ اس موقع پر جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ ریاض حسین رضوی، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، سنی تحریک کے مولانا عبدالرسول نقشبندی، نواز کھرل سمیت دیگر علماء و مشائخ اور عمائدین نے شرکت کی۔ علامہ ریاض حسین رضوی نے فیتہ کاٹ کر وفاق کے مرکزی دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ ریاض حسین رضوی کا کہنا تھا کہ نئے وفاق بننے سے جہاں اجارہ داری کا خاتمہ ہوگا، وہیں دینی تعلیم کو فروغ ملے گا، پرانے وفاق دینی تعلیم نہیں اپنی نسلوں کی ترقی پر کام کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 924334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/924334/1/لاہور-وفاق-المدارس-الاسلامیہ-الرضویہ-کے-دفتر-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org