QR CodeQR Code

کراچی، شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مزار قائدؒ پر دھرنا

3 Apr 2021 00:17

مظاہرین مارچ کرتے ہوئے پرانی نمائش پہنچے اور وہاں سے کچھ دیر بیٹھنے کے بعد مزار قائدؒ کے مرکزی دروازے پر دھرنا دے دیا۔ دھرنے کے شرکاء نے مولانا حیدر عباس عابدی کی اقتداء میں باجماعت نماز مغربین مزار قائد کے سامنے ادا کی، جس میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔


اسلام ٹائمز۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز نے لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے کراچی میں محفل شاہ خراسان، پرانی نمائش کے بعد مزار قائدؒ کے مرکزی دروازے پر دھرنا دے دیا۔ احتجاجی دھرنے میں خواتین، بچوں، بزرگوں، نوجوانوں سمیت شیعہ علمائے کرام کی بڑی تعداد موجود ہے۔ احتجاج میں مظاہرین نے اپنے پیاروں کی تصویروں اور ان کی بازیابی کیلئے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے ہیں۔ احتجاج میں علامہ احمد اقبال رضوی، مولانا حیدر عباس عابدی، مولانا عقیل موسیٰ، علامہ مختار امامی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن سمیت جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے دیگر رہنماء بھی موجود ہیں۔ علماء کرام کے خطاب کے بعد مظاہرین مارچ کرتے ہوئے پرانی نمائش پہنچے اور وہاں سے کچھ دیر بیٹھنے کے بعد مزار قائدؒ کے مرکزی دروازے پر دھرنا دے دیا۔ دھرنے کے شرکاء نے مولانا حیدر عباس عابدی کی اقتداء میں باجماعت نماز مغربین مزار قائد کے سامنے ادا کی، جس میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ بعد ازاں آغا مبشر زیدی نے مناجات شعبانیہ کی تلاوت کی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز  کی جانب سے احتجاجی دھرنے میں شرکت کیلئے شہر بھر سے نوحہ خواں، انجمنوں سمیت مظاہرین کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 924895

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/924895/1/کراچی-شیعہ-لاپتہ-افراد-کی-بازیابی-کیلئے-مزار-قائد-پر-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org