QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، مہدوی (عج) کانفرنس اور ورکشاپ

3 Apr 2021 09:32

ایک روزہ کانفرنس اور دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں ریاست و بیرون ریاست کے متعدد علماء کرام نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں علماء کرام کے علاوہ مختلف دانشوروں اور شعراء نے اپنا نذرانہ پیش کرکے سامعین کو مستفید کیا۔


اسلام ٹائمز: مقبوضہ کشمیر کے بمنہ سرینگر میں مطہری فکری و ثقافتی مرکز کے زیر اہتمام عظیم الشان مہدوی اجتماع اور دو روزہ ورکشاپ منعقد ہوا۔ کانفرنس میں ریاست و بیرون ریاست کے متعدد علماء کرام نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں علماء کرام کے علاوہ مختلف دانشوروں اور شعراء نے اپنا نذرانہ پیش کرکے سامعین کو مستفید کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا بشیر احمد بوٹو نے حقیقی انتظار شہید مرتضیٰ مطہری کی روزشی میں، مولانا منظور احمد ملک نے مہدویت اور عالمگیریت کا تقابلی جائزہ، مولانا سید محمد رضوی نے مہدوی معاشرے کی جھلکیاں، مولانا سید ضمیر جعفری نے میڈیا اور مہدویت، آخر میں مولانا اختر عباس جون نے مہدوی انقلاب کے لئے نوجوانوں کی ذمہ داریاں کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض حکیم راشد مقبول نے انجام دیئے۔ خواتین کے لئے بھی ہم زمان اسی موضوع پر بمنہ میں ہی ایک کانفرنس منعقد انجام پائی۔


خبر کا کوڈ: 924945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/924945/1/مقبوضہ-کشمیر-مہدوی-عج-کانفرنس-اور-ورکشاپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org