QR CodeQR Code

لاہور، مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ کی مجلس عاملہ کا اجلاس

4 Apr 2021 15:09

مجمع کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ مدارس اور عصری تعلیمی اداروں کو سیاست اور فرقہ واریت سے پاک ہونا چاہیئے، دینی اور عصری علوم کو کیوں بانٹ دیا گیا ہے، پہلے دینی مدارس میں ہی یہ عصری علوم پڑھائے جاتے تھے، مگر پھر دینی مدارس میں صرف دینی تعلیم، نماز، روزہ اور دیگر اعمال تک محدود کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمة کی مجلس عاملہ کا اجلاس ادارے کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کی صدارت میں جامعہ عروة الوثقیٰ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی، ملی و عصری تقاضوں کو مدنظر رکھ کر جدید بنیادوں پر ترتیب دیئے گئے نصاب کی منظوری دی گئی، جن میں تفسیر و علوم قرآن، علم الحدیث، اخلاق و تربیت، علم فقہ، علم اصول، علم الکلام، تاریخ، منطق و فلسفہ، عرفان و تصوف، سیاسیات، عمرانیات، نفسیات، اقتصادیات، حقوق و قضا، مدیریت، علم ہیت و نجوم، ادبیات زبان اردو، عربی و فارسی، ادیان و مذاہب، ابلاغیات اور ارشاد و تبلیغ کو شامل کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 925182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/925182/1/لاہور-مجمع-المدارس-تعلیم-الکتاب-والحکمۃ-کی-مجلس-عاملہ-کا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org