QR CodeQR Code

اجلاس مرکزی مجلس عاملہ، آئی ایس او پاکستان 

5 Apr 2021 11:02

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے کہا کہ ملک میں جبری طور پر شیعہ نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہم اپنی آواز بلند کرینگے، کراچی کے دھرنے کی حمایت میں بہت جلد ملک بھر میں دھرنے شروع ہونگے، جب تک مسنگ پرسنز کے لواحقین کے مطالبات تسلیم نہیں ہونگے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ 


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے فیصلہ ساز ادارے مرکزی مجلس عاملہ کا تین روزہ اجلاس امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی کابینہ، تمام ڈویژنل صدر و نمائندہ، سابق مرکزی صدور، سابق ڈویژنل صدور نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ حسین نقوی، سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی، حسن زیدی، تہور عباس، ڈویژنل صدور سید فرخ مہدی، جواد رضا جعفری، مولانا وسیم عباس معصومی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال، گذشتہ فیصلوں پر ہونے والی پیشرفت اور آئندہ سہ ماہی پروگرم پیش کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے کہا کہ ملک میں جبری طور پر شیعہ نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہم اپنی آواز بلند کریں گے، کراچی کے دھرنے کی حمایت میں بہت جلد ملک بھر میں دھرنے شروع ہوں گے، جب تک مسنگ پرسنز کے لواحقین کے مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے، ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 925342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/925342/1/اجلاس-مرکزی-مجلس-عاملہ-آئی-ایس-او-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org