0
Monday 5 Apr 2021 20:25

پشاور، لاپتہ افراد کیلئے احتجاج

اسلام ٹائمز۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام ملک کے دیگر شہروں کی طرح خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی احتجاج کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے بعد لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے علامتی دھرنے ملک کے مختلف شہروں میں شروع ہوچکے ہیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے آج پشاور میں بھی پریس کلب کے سامنے احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، شرکائے احتجاج نے بینرز اور پلے کارڈذ اٹھا رکھے تھے، جن پر لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی یا انہیں ظاہر کرنے کے مطالبات تحریر تھے۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے، حکومت تمام لاپتہ افراد کو ظاہر کرے اور اگر کوئی قصوروار ہے تو اسے قانون کے مطابق سزاء دی جائے، یہ عمل غیر قانونی اور غیر آئینی ہے کہ ریاست کسی بھی شہری کو اسطرح غائب کردے۔
خبر کا کوڈ : 925435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش