QR CodeQR Code

کراچی میں شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا دھرنا

5 Apr 2021 21:23

احتجاجی دھرنے میں آیت اللہ غلام عباس رئیسی، صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا، مشیر وزیراعلیٰ سندھ وقار مہدی، سابق ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، علامہ حیدر عباس عابدی و دیگر نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جبری گمشدہ شیعہ عزاداروں کی عدم بازیابی کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام مرکزی احتجاجی دھرنا بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کے سامنے آج بھی جاری رہا۔ احتجاجی دھرنے میں آیت اللہ غلام عباس رئیسی، صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا، مشیر وزیراعلیٰ سندھ وقار مہدی، سابق ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، علامہ حیدر عباس عابدی، مولانا نشان حیدر ساجدی، مولانا سجاد مہدوی، مولانا ہادی ولایتی، مولانا ملک غلام عباس و دیگر علمائے کرام، اکابرین ملت نے خطاب کیا جبکہ معروف نوحہ و منقبت خواں عرفان حیدر و دیگر نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ احتجاجی دھرنے میں مسنگ پرسنز کے خانوادوں کے اہل خانہ، معصوم بچوں، شیعہ تنظیمات کے عہدیداران اور شیعیان حیدر کرار (ع) کی بڑی تعداد شریک ہے۔ اپنے خطابات میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج چوتھی مرتبہ شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ سڑکوں پر اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے احتجاج کر رہے ہیں، مسنگ پرسنز کا معاملہ ریاست اور ریاستی اداروں پر سوالیہ نشان ہے، لاپتہ افراد کا معاملہ حل کرنا انہیں بازیاب کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں حکومت میں آنے کے بعد مسنگ پرسنز کے مسئلے کو حل نہیں کرتیں، مسئلے پر حکومت بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے، ریاست عوام کے بنیادی حقوق کی پاسداری کرے، مسنگ پرسنز کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔ دھرنا اب بھی تاحال جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 925443

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/925443/1/کراچی-میں-شیعہ-لاپتہ-افراد-کے-اہل-خانہ-کا-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org