0
Thursday 8 Apr 2021 21:01

شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دھرنا جاری

اسلام ٹائمز۔ جبری گمشدہ شیعہ عزاداروں کی عدم بازیابی کے خلاف شدید گرم موسم کے باوجود جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام مرکزی احتجاجی دھرنا بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کے سامنے جاری ہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف الجانی، جعفریہ الائنس کے نائب صدر علامہ سید باقر حسین زیدی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ سید باقر عباس زیدی، علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ عقیل موسیٰ، علامہ صادق جعفری، علامہ نقی نقوی، آغا علی سجاد عابدی، علامہ نقی نقوی، مولانا سجاد مہدوی، مولانا ملک غلام عباس، مولانا ہادی ولایتی، رضی حیدر رضوی، زین رضوی، مجلس ذاکرین امامیہ کے صدر علامہ نثار قلندری سمیت علمائے کرام، ذاکرین عظام، نوحہ و منقبت خواں حضرات، اسیران ملت جعفریہ کے اہل خانہ، معصوم بچوں، شیعہ تنظیموں کے عہدیداران اور شیعیان حیدر کرار (ع) ہزاروں کی تعداد میں رات گئے تک مکمل ملی بیداری کے ساتھ احتجاجی دھرنے میں شریک رہے۔ اس موقع پر بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ ومنقبت خواں شاہد حسین بلتستانی، مختار فتح پوری، وجیہ الحسن زیدی، مسلم مہدوی نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اپنے خطابات میں رہنماؤں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل دس کے مطابق اگر ریاست میں موجود کسی شخص کو گرفتار کیا جائے تو 24 گھنٹوں میں عدالتوں میں پیش کیا جائے، مگر افسوس کے ساتھ کئی سالوں سے ہماری یہ آئینی تحریک چل رہی ہے، ہماری مائیں بہنیں روڈوں پر آکر بیٹھتی ہیں، مگر افسوس کے ساتھ ملکی وزیر اعظم، آرمی چیف، چیف جسٹس آف پاکستان ہماری باتوں پر کان نہیں دہرتے ہیں۔ دھرنا اب بھی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 926075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش