QR CodeQR Code

حافظ ریاض نجفی کیجانب سے ایک وفد کی علامہ شیخ نوروز مرحوم کے گھر آمد

8 Apr 2021 20:41

جامعہ مدینۃ العلم کے سربراہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر محمد نجفی نے علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی دینی و علمی خدمات پر انکو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی جانب سے حجۃ الاسلام ڈاکٹر محمد نجفی اور حجۃ الاسلام سید محمد حسن نقوی کی قیادت میں ایک وفد نے ممتاز عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رہائش گاہ پر ان کے فرزند اور دیگر افراد سے ملاقات کی اور حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر جامعہ مدینۃ العلم کے سربراہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر محمد نجفی نے علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی دینی و علمی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لئے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے استاد حجۃ الاسلام سید محمد شیرازی اور شیعہ علماء کونسل سندھ کے رہنماء مولانا کرم علی حیدری بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 926078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/926078/1/حافظ-ریاض-نجفی-کیجانب-سے-ایک-وفد-کی-علامہ-شیخ-نوروز-مرحوم-کے-گھر-آمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org