0
Thursday 8 Apr 2021 20:41

حافظ ریاض نجفی کیجانب سے ایک وفد کی علامہ شیخ نوروز مرحوم کے گھر آمد

اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی جانب سے حجۃ الاسلام ڈاکٹر محمد نجفی اور حجۃ الاسلام سید محمد حسن نقوی کی قیادت میں ایک وفد نے ممتاز عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رہائش گاہ پر ان کے فرزند اور دیگر افراد سے ملاقات کی اور حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر جامعہ مدینۃ العلم کے سربراہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر محمد نجفی نے علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی دینی و علمی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لئے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے استاد حجۃ الاسلام سید محمد شیرازی اور شیعہ علماء کونسل سندھ کے رہنماء مولانا کرم علی حیدری بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 926078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش