QR CodeQR Code

کراچی، شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے احتجاجی دھرنا

11 Apr 2021 21:48

مزار قائد کے سامنے جاری احتجاجی دھرنے کی مختلف نشستوں سے علامہ علی رضا رضوی، علامہ کاظم عباس نقوی، فاروق ستار، علامہ احمد اقبال رضوی سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ میر حسن میر اور ظفر عباس ظفر سمیت دیگر منقبت خواں حضرات نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جبری گمشدہ شیعہ عزاداروں کی عدم بازیابی کے خلاف شدید گرم موسم کے باوجود جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کے سامنے مرکزی احتجاجی دھرنا تاحال جاری ہے۔ دھرنے میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ سید حیدر عباس عابدی، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، معروف سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار، معروف عالم اہل سنت منظر الحق تھانوی، شیعہ علماء کونسل سندھ کے رہنما علامہ محمد علی جروار، علامہ غلام رضا سریوال، ایس یو سی کراچی کے صدر علامہ کامران عابدی، علی احمد جعفری، سابق ممبر سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس رضوی، کامران فاروقی، علامہ صادق جعفری، علامہ نشان حیدر ساجدی، رضی حیدر رضوی، عسکری دیوجانی، سبط رضا، زین رضوی، اصغر عباس زیدی سمیت دیگر علمائے کرام، ذاکرین عظام، نوحہ و منقبت خواں حضرات، مذہبی سماجی شخصیات سمیت مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خانوادہ اسیران ملت جعفریہ سے اظہار یکجہتی کیا۔ احتجاجی دھرنے کی مختلف دھرنوں سے علامہ علی رضا رضوی، علامہ کاظم عباس نقوی سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ میر حسن میر اور ظفر عباس ظفر نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 926617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/926617/1/کراچی-شیعہ-مسنگ-پرسنز-کی-بازیابی-کیلئے-احتجاجی-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org