QR CodeQR Code

لاہور، لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

12 Apr 2021 08:40

لبرٹی چوک میں لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ حب الوطنی ہمارے رگ و جاں میں بسی ہوئی ہے، ہمارے اجتماعات میں آج بھی پاکستان سے محبت کا اظہار حب الوطنی سے بھرپور نعروں کے ذریعے کیا جاتا ہے، ریاستی اداروں کا غیر منصفانہ کردار ہمیں ریاست سے جدا نہیں کر سکتا، لاپتہ افراد میں کوئی 6 سال سے لاپتہ تو کوئی دس سال سے لاپتہ ہے، وہ شیعہ نوجوان بھی شامل ہیں جن کے چھ ماہ کے چھوٹے بچے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مُلک بھر کی طرح لاہور کے لبرٹی چوک میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے، جن پر لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔ لبرٹی چوک میں ہونیوالے احتجاج میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی اور آرمی چیف، وزیراعظم سے لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرہ سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے صدر فخر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک کے پُرامن اور محب وطن شہری ہیں، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 926669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/926669/1/لاہور-لاپتہ-شیعہ-افراد-کی-بازیابی-کیلئے-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org