0
Saturday 17 Apr 2021 22:52

امامیہ کونسل کے وفد کا دورہ کرم

اسلام ٹائمز۔ امامیہ کونسل پشاور کے صدر سید اظہر علی شاہ اور ممبر سپریم کونسل سید ابرار جعفری نے پیر قیوم صدہ لوئر کرم میں اہلسنت علمائے کرام مولانا شاہنواز اور مولانا روح اللہ کے ساتھ انکی رہائشگاہ پر طویل ملاقات کی۔ اس موقع پر امامیہ کونسل کے رہنماوں نے بات چیت کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا اور تمام مسالک کو متحد ہونے کی خواہش ظاہر کی، جسے اہلسنت علماء کرام اور اکابرین نے کھلے دل کے ساتھ قبول کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس سے قبل اپنے چار روزہ دورے میں امامیہ کونسل کے رہنماؤں نے پاراچنار میں ملت تشیع کے مختلف علماء کرام جن میں تحریک حسین کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی، سابق صدر علامہ یوسف حسین، مرکزی پیش امام و پرنسپل مدرسہ جعفریہ علامہ فدا حسین مظاہری، صدر مجلس علماء اھلبیت علامہ سید محمد طاہری، سابق صدر مجلس اھلبیت علامہ سید صفدر علی شاہ، علامہ روحانی، علامہ سید ندیم حیدر، نائب پرنسپل مجاہد حسین اور دیگر کئی علماء کرام و عمائدین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں علماء کرام و عمائدین نے امامیہ کونسل کے قیام اور اتحاد کے حوالے سے انکی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے وقت کی اشد ضرورت قرار دیا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 927800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش