QR CodeQR Code

ملتان میں احتجاجی دھرنے کا دوسرا روز

25 Apr 2021 02:54

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پوری قوم مسلسل 22 روز سے سراپا احتجاج ہے۔ حکمران اور ریاستی ادارے خواب غفلت میں سوئے ہوہے ہیں، ہم اس ملک کے باوفا بیٹے ہیں اور ہمارا پرامن احتجاج جاری رہے گا، اگر حکومت اور ریاستی اداروں نے لاپتہ افراد کو فوری بازیاب نہ کیا تو 21 رمضان کو یوم شہادت مولا علی کے تمام جلوسوں کو احتجاج میں بدل دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا۔ ملتان میں چوک کمہاراں والا پر احتجاجی دھرنے میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دھرنے کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دھرنے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان ثقلین ظفر، علامہ قاضی نادر علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا جعفر انصاری، انجینئر سخاوت علی اور دیگر نے کی۔


خبر کا کوڈ: 929111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/929111/1/ملتان-میں-احتجاجی-دھرنے-کا-دوسرا-روز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org