QR CodeQR Code

این اے 249، ایم ڈبلیو ایم اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ کارنر میٹنگ

27 Apr 2021 23:21

کارنر میٹنگ میں علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، مولانا ملک غلام عباس و دیگر رہنماؤں سمیت پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل، محمد فاروق اعوان (ستارہ شجاعت /ہلال شجاعت)، ممبر سندھ اسمبلی و پی پی پی ضلع غربی کے صدر لیاقت اسکانی، تنظیم الاعوان کے عہدیداران، جامع مسجد و امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ (س) ٹرسٹ کے چیئرمین انوار شاہ، پیش نماز مولانا عامر زیدی سمیت اہلیان حسینی نگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے ضمنی انتخاب برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 249 بلدیہ ٹاؤن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین و پاکستان پیپلز پارٹی کے متفقہ نامزد امیدوار قادر خان مندوخیل کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم ضلع غربی کی جانب سے حسینی نگر محلہ بلدیہ ٹاؤن نمبر 7 میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ سید احسن عباس نے اسٹیج سیکریٹری کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے۔ کارنر میٹنگ میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، مولانا ملک غلام عباس، میر تقی ظفر، علی احمر زیدی، آصف صفوی، زین رضوی، عسکری رضا، ایم ڈبلیو ایم ضلع غربی کے رہنما کلیم رضا، سبط اصغر، امتیاز علی، مولانا غلام عباس کمیلی، مولانا حمید حسین الحسینی، مولانا اشرف علی مطہری و دیگر رہنماؤں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما محمد فاروق اعوان (ستارہ شجاعت /ہلال شجاعت)، ممبر سندھ اسمبلی و پی پی پی ضلع غربی کے صدر لیاقت اسکانی، تنظیم الاعوان کے عہدیداران، جامع مسجد و امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ (س) ٹرسٹ کے چیئرمین انوار شاہ، پیش نماز مولانا عامر زیدی سمیت اہلیان حسینی نگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 929584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/929584/1/این-اے-249-ایم-ڈبلیو-اور-پیپلز-پارٹی-کی-مشترکہ-کارنر-میٹنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org