0
Friday 30 Apr 2021 23:44

وزیر اعظم کا دورہ گلگت

  • وزیر اعظم عمران خان دورہ گلگت کے دوران ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے

    وزیر اعظم عمران خان دورہ گلگت کے دوران ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے

  • وزیر اعلیٰ خالد خورشید وزیر اعظم عمران خان کو سوینئر پیش کر رہے ہیں

    وزیر اعلیٰ خالد خورشید وزیر اعظم عمران خان کو سوینئر پیش کر رہے ہیں

  • وزیر اعلیٰ خالد خورشید وزیر اعظم کو ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے

    وزیر اعلیٰ خالد خورشید وزیر اعظم کو ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے

  • وزیر اعظم کو ایس سی او کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی جا رہی ہے

    وزیر اعظم کو ایس سی او کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی جا رہی ہے

  • وزیر اعظم  گلگت میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے

    وزیر اعظم گلگت میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے

  • وزیر اعظم گلگت میں احساس پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے، خالد خورشید اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی موجود ہیں

    وزیر اعظم گلگت میں احساس پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے، خالد خورشید اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی موجود ہیں

  • وزیر اعظم عمران خان گلگت میں تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

    وزیر اعظم عمران خان گلگت میں تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

  • وزیر اعظم نے دورہ گلگت کے دوران پودے بھی لگائے

    وزیر اعظم نے دورہ گلگت کے دوران پودے بھی لگائے

  • وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر خطاب کرتے ہوئے

    وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر خطاب کرتے ہوئے

  • خالد خورشید وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے

    خالد خورشید وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے

  • وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ اور گورنر جی بی کے ہمراہ تقریب میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں

    وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ اور گورنر جی بی کے ہمراہ تقریب میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں

  • عمران خان گلگت میں خطاب کرتے ہوئے

    عمران خان گلگت میں خطاب کرتے ہوئے

  • وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور خطاب کرتے ہوئے

    وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور خطاب کرتے ہوئے

  • وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خطاب کر رہے ہیں

    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خطاب کر رہے ہیں

اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے گلگت کا ایک روزہ دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی موجود تھیں۔ وزیر اعظم نے اپنے دورے کے دوران جی بی کیلئے 370 ارب روپے کے پانچ سالہ ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا، ساتھ ہی انہوں نے گلگت میں کئی اہم منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔ گلگت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہو جاتے ہیں، ماضی میں ٹکٹ دینے میں کئی غلطیاں ہوئیں، ٹکٹ دینے میں غلط فیصلے پراکثر سوچتا رہتا ہوں، آج سوچتا ہوں فلاں کو وفاقی وزیر کیوں بنایا، کسے وزارت دینی چاہیے تھی اور کسے ٹکٹس دینے چاہیے تھے، کچھ لوگ اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے کیلئے اقتدار میں آتے ہیں، اقتدار میں آکر یہ لوگ پیسہ ملک سے باہر بھیجتے ہیں، پیسہ چوری کر کے بیرون ملک لے جانے والے دہرا نقصان پہنچاتے ہیں، گلگت بلتستان سوئٹزر لینڈ سے اچھا علاقہ ہے، ہمارے حکمرانوں نے ہمیشہ اسے نظرانداز کیا، جی بی میں سیاحت میں ترقی سے ملک کو فائدہ ہوگا، سیاحت کے فروغ کے لیے منصوبے کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 930077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش