QR CodeQR Code

کوئٹہ میں گول میز القدس کانفرنس

1 May 2021 20:39

اپنے خطاب میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پوری انسانیت کا مسئلہ ہے، رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس منائیں گے، عرب حکمرانوں کی اسرائیل دوستانہ پالیسی کا پاکستان پر کوئی اثر نہیں ہونا چاہیئے، پاکستان کی پالیسی وہی ہوگی جو قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی ہے، ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والوں کو مسلم امہ کا خائن سمجھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیراہتمام علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت کوٸٹہ پریس کلب میں گول میز کانفرنس منعقد ہوٸی۔ کانفرنس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی ناٸب صدر رحمت صالح ایڈوکیٹ، بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما موسیٰ بلوچ اور غلام نبی مری، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کمانڈر خداٸے داد، امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی، ممتاز دانشور و کالم نگار امان اللہ شادیزٸی، سابق سینٹر قوم پرست رہنما میر مہیم خان بلوچ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی، چرچ آف پاکستان کے مسیحی رہنما پاسٹر اسلم برکت، بی ایس او کے رہنما ملک بابل بلوچ ممتاز، عالم دین ڈاکٹر عطا الرحمن، علامہ ولایت حسین جعفری، ایڈوکیٹ عبدالھادی کاکڑ و دیگر نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پوری انسانیت کا مسئلہ ہے، رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس منائیں گے، عرب حکمرانوں کی اسرائیل دوستانہ پالیسی کا پاکستان پر کوئی اثر نہیں ہونا چاہیئے، پاکستان کی پالیسی وہی ہوگی جو قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی ہے، ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والوں کو مسلم امہ کا خائن سمجھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 930198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/930198/1/کوئٹہ-میں-گول-میز-القدس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org