0
Tuesday 4 May 2021 21:59

کرگل کشمیر، جلوس شہادت امام علی (ع)

اسلام ٹائمز۔ آج 21 رمضان المبارک 1442ھ کو ولی اللہ الاعظم وصی رسول اللہ علی ابن ابی طالب (ع) کی شہادت کے موقع پر دنیا بھر کے حق پسند لوگوں کے ساتھ ساتھ کرگل کشمیر میں بھی امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے پرچم تلے جلوس عزا کا اہتمام ہوا۔ جامع مسجد کرگل میں ایک مجلس عزاء منعقد ہوئی جس میں مولانا شیخ خادم صادقی اور مولانا شیخ حسین رجائی نے امام علی (ع) کی شہادت کی مناسبت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ جلوس عزاء میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے احتیاطی تدابیر کا بھرپور لحاظ رکھتے ہوئے نوحہ خوانی و سینہ زنی کی۔ حسینی پارک میں مولانا شیخ محمد محقق نے عوام کو حضرت علی علیہ السلام کی فضائل کے ساتھ مصائب کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے حضرت علی (ع) کی وصیت کی روشنی میں ہمسایہ کے حقوق، مال و دولت کے ذریعہ ضرورتمندوں کی امداد کرنے اور نظم و نظام کو برقرار رکھنے کی طرف زور دیا۔ آقای محقق نے عالمی وبائی بیماری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج دو سال ہوئے کہ ایک ناشناس بیماری نے آکر پورے عالم کو لپیٹ میں لے رکھا ہے جو کہ ایک بڑا امتحان ہے، ایسے میں ہمیں اپنے مال سے حاجت مندوں کی مدد کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے امام نے ہمیں یہ درس دیا ہے کہ کوفہ میں غریبوں، مسکینوں اور ضرورتمندوں کو ان کے سامنے ظاہر ہوئے بغیر مخفیانہ طریقہ سے مدد کرتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 930726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش