0
Wednesday 5 May 2021 02:04

پاراچنار، آئی ایس او کی تقریب تقسیم انعامات

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کی جانب سے پری بورڈ امتحانات میں پاراچنار میں نویں اور دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ یوم معلم کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں آئی ایس او کے ڈویژنل صدر ثقلین مہدوی نے بھی شرکت کی، اس کے علاوہ سابق ڈویژنل صدر اقتدار علی، سید کمال حسین شاہ سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔ تقریب میں ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے معقول تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ سینئیر حضرات نے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور ان کے مستبقل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 930787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش