0
Wednesday 5 May 2021 03:21

کراچی میں یوم شہادت امام علی (ع) کا مرکزی جلوس

اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں امیرالمومنین حضرت علیؑ ابن ابی طالبؑ کے یوم شہادت کی مناسبت سے مرکزی جلوس عزا حکومتی ایس او پیز کے ساتھ نشترپارک سے برآمد ہوا، مرکزی جلوس عزا روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یوم شہادت حضرت امام علیؑ کے موقع پر تمام حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ مرکزی مجلس عزا کا انعقاد صبح ساڑھے چھ بجے نشتر پارک میں کیا گیا۔ ضمیر الحسن ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ مرکزی مجلس عزا سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔ عزاداران امام علیؑ کی جانب سے کورونا وباء کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا، اسکاوٹس گروپ اور انتظامیہ کی جانب سے عزاداروں میں ماسک تقسیم کئے گئے، شرکاء مرکزی مجلس و جلوس عزا کیلئے ہینڈ سینٹائزر کا بھی انتظام کیا گیا۔ مجلس و جلوس کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے نشتر پارک اور جلوس کے روٹ کو کلیئر کیا۔ مجلس عزا کے اختتام پر یوم علیؑ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس میں عزادارن امام علیؑ کی بڑی تعداد موجود تھی، جلوس میں علم، تابوت کی زیارات بھی موجود تھے، جلوس میں عزاداران امام علیؑ کی جانب سے ایس او پیز خصوصاً ماسک پہننے کا لازمی خیال رکھا گیا۔
خبر کا کوڈ : 930801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش