QR CodeQR Code

لاہور، یوم القدس کار ریلی

7 May 2021 19:16

لاہور میں نکلنے والی کار ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنیوالے ممالک عنقریب اسرائیلی جرائم اور سازشوں کا نشانہ بنیں گے۔ عرب دنیا کا اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنا بہت بڑی خیانت اور سنگین غداری ہے۔ القدس تاریخ کے اعتبار سے سنگین خطرے سے دوچار ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم القدس کے دفاع کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں۔


اسلام ٹائمز۔ امسال دنیا بھر میں یوم القدس کرونا وائرس کی مشکلات کے باوجود طبی ہدایات کی روشنی میں منایا گیا۔ دنیا بھر کے حریت پسندوں نے  فلسطین کے شجاع اور ثابت قدم عوام سے اپنی بھرپور حمایت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، مجلس وحدت مسلمین  پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام اسلام پورہ تا اسمبلی ہال، القدس بائیک اور کار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ شہریوں نے کورونا وائرس کے باعث حکومت کے عائد کردہ طبی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں اور بائیک کیساتھ ریلی میں شرکت کی۔ ریلی میں خواتین بچوں اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے اپنی گاڑیوں پر حزب اللہ اور فلسطین کے پرچم، بینرز، پلے کارڈ اور امریکہ و اسرائیل مخالف کارڈ سجائے ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 931322

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/931322/1/لاہور-یوم-القدس-کار-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org