0
Saturday 8 May 2021 21:15

یوم القدس پر سکردو میں عظیم الشان ریلی

اسلام ٹائمز۔ یوم القدس کے موقع پر سکردو میں بڑی ریلی نکالی گئی اور یادگار شہدا چوک پر جلسہ منعقد کیا گیا۔ مرکزی جامع مسجد سے نکالی گئی ریلی یادگار چوک پر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ ریلی اور جلسے میں ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی اور امریکہ و اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی نے شرکا نے حزب اللہ اور فلسطین کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی کے دوران امریکی اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کیا گیا۔ یوم القدس ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ سید علی رضوی نے کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ و اسرائیل کی نابودی کا آغاز ہو چکا ہے۔ بہت جلد قبلہ اول غاصب صیہونی شکنجوں سے آزاد ہوگا اور اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 931547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش