QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں یوم القدس

9 May 2021 02:34

عالمی یوم القدس کے موقع پر ملک بھر کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں قبلہ اول کی آزادی، مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اور اسرائیل کیخلاف بھرپور ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر ملک بھر کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں قبلہ اول کی آزادی، مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اور اسرائیل کیخلاف بھرپور ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں شیعہ علماء کونسل پاکستان، امامیہ کونسل خیبر پختونخوا، قومی محرم کمیٹی، قومی امن کمیٹی اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکنوں نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ علاوہ ازیں پاراچنار میں صوبہ کی سب سے بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، مدرسہ رہبر معظم پاراچنار سے یوم القدس کی عظیم الشان ریلی برآمد ہوا، مظاہرین نے رہبر کبیر انقلاب امام خمینی، رہبر معظم انقلاب سید علی خامنہ ای اور سید حسن نصر اللہ کی دیو ہیکل تصاویر پر مشتمل فلیکسز بھی اٹھا رکھے تھے۔ ریلی سے مرکزی خطاب علامہ سید عابد حسین الحسینی نے کیا۔ علاوہ ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں جامع مسجد لاٹو فقیر اور کوٹلی امام حسینؑ میں علامتی احتجاج کیا گیا۔ ہری پور میں علامہ سید وحید عباس کاظمی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، کوہاٹ میں آئی ایس او کی جانب سے بائیک ریلی نکالی گئی، جس کے بعد پولیس کیجانب سے بعض نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ ٹانک میں بھی عوام نے نماز جمعہ کے بعد یوم القدس کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 931602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/931602/1/خیبر-پختونخوا-میں-یوم-القدس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org