QR CodeQR Code

کراچی، اسرائیلی جارحیت کیخلاف فلسطین فاؤنڈیشن کا احتجاج

12 May 2021 00:45

مظاہرین نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ، اسرائیل اور ہندوستان کے پرچم بھی نذر آتش کئے۔ اس موقع پر مظاہرین نے مردہ باد امریکہ، اسرائیل نامنظور سمیت ہندوستان مردہ باد، کشمیر و فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی اور افغانستان کے مسلمانوں سے یکجہتی پر مبنی نعرے بھی لگائے۔


اسلام ٹائمز۔ مسجد اقصی (بیت المقدس) پر صہیونیوں کی یلغار اور فلسطینیوں پر جاری صہیونی مظالم کے خلاف فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے میں ہیومن رائیٹس کونسل اور یوتھ فورم آف کشمیر کے وفود نے بھی شرکت کی۔ شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مردہ باد امریکہ، اسرائیل نامنظور، مردہ باد ہندوستان، افغانستان کے عوام سے یکجہتی سمیت القدس لبیک القدس کے نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، سرپرست رہنماؤں سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، نائب امیر جماعت اسلامی مسلم پرویز، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر زیدی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس رضوی، پاکستان مسلم الائنس کے رہنما مطلوب اعوان، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ ازہر ہمدانی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما نوید احمد، پی ٹی آئی خواتین سے عرم بٹ، طلعت نورین، خالدہ، سماجی رہنما بشیر سدو زئی، امجد علی خان، قاری شوکت مغل اور دیگر نے مسجد اقصیٰ بیت المقدس پر اسرائیلی دہشت گردانہ حملوں اور فلسطینیوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف خطاب کیا۔ مظاہرین نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ، اسرائیل اور ہندوستان کے پرچم بھی نذر آتش کئے۔ اس موقع پر مظاہرین نے مردہ باد امریکہ، اسرائیل نامنظور سمیت ہندوستان مردہ باد، کشمیر و فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی اور افغانستان کے مسلمانوں سے یکجہتی پر مبنی نعرے بھی لگائے۔


خبر کا کوڈ: 932126

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/932126/1/کراچی-اسرائیلی-جارحیت-کیخلاف-فلسطین-فاؤنڈیشن-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org