0
Friday 14 May 2021 18:42

کراچی میں عید فلسطین کے نام

اسلام ٹائمز۔ مظلوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت اور اسرائیل کی بربریت کیخلاف کراچی کی عوام نے اپنی عید کو فلسطین کے نام کیا۔ اس مناسبت سے نمائش چورنگی پر لگائے گئے کیمپ میں اہلیان کراچی نے بھرپور شرکت کرکے اپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر شرکاء بیت المقدس کی آزادی کیلئے لگائے گئے دستظی بورڈ پر اپنے نام اور پیغامات بھی لکھے۔ شہر کراچی کی عوام نے بلا رنگ و نسل، مسلک و مکتب اس کیمپ میں شریک ہوکر یہ بات واضح کی ہے کہ قبلہ اول کی آزادی کیلئے پاکستان کے شیعہ سنی سمیت ہر قومیت کا فرد ایک آواز ہے اور امت مسلمہ کے خائن حکمرانوں سے مطالبہ کررہا ہے کہ اسرائیلی بربریت کیخلاف حرکت کرے اور فلسطینی بھائیوں کے قتل عام میں خاموش تماشائی یا محض بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 932507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش