0
Sunday 16 May 2021 02:47

پیپلزپارٹی ضلع کرم کا اجلاس

اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی ضلع کرم کا اجلاس ساجد حسین طوری کے زیر صدارت طوری ہاوس پاراچنار میں منعقد ہوا، جس میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر ڈاکٹر عارف حسین  طوری، حاجی جمیل حسین طوری، رمضان علی پراچہ، حاجی قونین، بلال بستو ،منیر طوری، رفیع اللہ چمکنی، جلال حسین بنگش، وقار بنگش، تنویر حسین اور دیگر رہنماؤں نے پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ساجد طوری نے پارٹی کے کارکنوں کو تیار اور متحد رہنے کی ہدایت کی، انہوں نے پارٹی کے کارکنوں کو پیشن گوئی بھی کی کہ انشاء اللہ آنے والا دور پیپلزپارٹی کا دور ہوگا، پارٹی کے کارکن اپنی تیاری مکمل کر لیں۔
خبر کا کوڈ : 932744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش