QR CodeQR Code

لاہور، اسرائیل کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ

16 May 2021 18:45

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے مظالم کی مذمت نہ کرکے امریکہ پوری دنیا میں ظالم ریاست کے طور پر بے نقاب ہو گیا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قرآن ہمیں یہود و نصاریٰ سے دوستی بنانے سے منع کرتا ہے، اس واضح قرآنی حکم کے باوجود اگر کوئی مسلم حکمران یہود و نصاریٰ سے تعلق رکھتا ہے اور ان پر اعتماد کرتا ہے تو وہ اسلام کا غدار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پارٹی پرچم اور فلسطین کے جھنڈے اُٹھا رکھے تھے جبکہ مظاہرین اسرائیلی جارحیت کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ شملہ پہاڑی چوک "مردہ باد مردہ باد، اسرائیل مردہ باد" کے نعروں سے گونجتا رہا۔ اس موقع پر پہلے سے وہاں موجود انجمن طلبہ اسلام کے درجنوں کارکن بھی ایم ڈبلیو ایم کے مظاہرے میں شریک ہو گئے۔ اور فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن رضا ہمدانی نے کی جبکہ دیگر علماء بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مقررین نے کہا کہ او آئی سی کو بیان بازی سے نکل کر عملی اقدامات کرنے چاہئے، اور اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب ممالک کو اب اپنا فیصلہ واپس لے لینا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 932863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/932863/1/لاہور-اسرائیل-کیخلاف-ایم-ڈبلیو-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org