QR CodeQR Code

پاراچنار، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج

17 May 2021 01:30

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء سید نقی شاہ، تحریک حسینی کے رہنماء حاجی عابد حسین جعفری، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ڈویژنل صدر محمد ثقلین مہدوی، ریاض بنگش ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماؤں نے فلسطینوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی.


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں اسرائیل اور امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مسلم ممالک سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء سید نقی شاہ، تحریک حسینی کے رہنماء حاجی عابد حسین جعفری، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ڈویژنل صدر محمد ثقلین مہدوی، ریاض بنگش ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماؤں نے فلسطینوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 932897

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/932897/1/پاراچنار-اسرائیلی-جارحیت-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org