0
Monday 17 May 2021 04:12

ملتان، ملی یکجہتی کونسل کا اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا، مظاہرے کی قیادت صدر ملی یکجہتی کونسل و نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب میاں آصف محمود اخوانی نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطین امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، یہ ایک خطے کا مسئلہ نہیں، اسرائیل کا ناجائز تسلط، ظلم اور بربریت اب ختم ہونی چاہیئے۔ مقررین نے مزید کہا کہ اسرائیل، امریکہ اور بھارت دنیا کے بڑے دہشت گرد ہیں، مسلم حکمران ان کے خلاف ایک ہو جائیں تو کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ کا حل بآسانی ممکن ہے لیکن افسوس کہ ہمارے حکمران اپنے مفادات کے لیے ان دہشتگردوں سے دوستی نبھاتے ہیں۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج فلسطین میں میڈیا ہاوسز ہر حملہ ہوا، رہائشی آبادیوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کئی بچے اب تک شہید ہوچکے لیکن کوئی لبرل اور سیکولر انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں موم بتیاں لیکر سڑکوں پر نہیں آئیں، اسلام امن کا دین ہے، اسلام کا پیغام امن کا پیغام ہے لیکن ان لبرلز نے اسلام کو بدنام کیا۔ بیت المقدس میں پرامن نمازیوں پر گولیاں چلائی گئیں، سلام پیش کرتے ہیں ان مسلمانوں کو جنہوں نے اپنی نماز مکمل کی اپنا سر کٹوانا تو قبول کیا لیکن اپنے رب کے سامنے جھکنے سے انکار نہیں کیا۔ مظاہرے سے صدر ملی یکجہتی کونسل میاں آصف اخوانی، شیخ محمد عمر، محمد ایوب مغل، بشارت عباس، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، عبدالحنان حیدری، غلام باقر، قاری محمد یاسین، اشرف قریشی، مولانا غلام جعفر انصاری اور دیگر نے خطاب کیا۔ آئندہ جمعہ ملتان میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی کا اعلان بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 932910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش