QR CodeQR Code

ملتان، آئی ایس او کی اسرائیلی مظالم کیخلاف کار و بائیک ریلی

17 May 2021 04:47

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا وجود ایک ناسور کی مانند ہے، اگر اسے جلد نا کاٹا گیا تو پورے معاشرے کو تباہ کر دیگا، عالمی معاشرہ اور امن کے نام پر بننے والے کھوکھلے ادارے غفلت کی نیند سے بیدار ہوں اور مظلومین کی دادرسی کریں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل منایا گیا، ملتان میں بھی حیدریہ روڈ سے ملتان پریس کلب تک کار و بائیک ریلی نکالی گئی، ریلی چونگی نمبر 6، بوسن روڈ، چونگی نمبر9، کلمہ چوک، نواں شہر چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شریک ہو کر امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے خلاف شدید نفرت کا اظہار کیا، ریلی کے شرکا نے امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی کی قیادت آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر ثقلین ظفر نے کی، جبکہ ریلی سے علامہ وسیم عباس معصومی، مولانا اعجاز حسین بہشتی، شہریار حیدر، مرزا وجاہت علی، جواد حیدر سرگانہ اور دیگر نے خطاب کیا۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر ثقلین ظفر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا وجود ایک ناسور کی مانند ہے، اگر اسے جلد نہ کاٹا گیا تو پورے معاشرے کو تباہ کر دے گا، عالمی معاشرہ اور امن کے نام پر بننے والے کھوکھلے ادارے غفلت کی نیند سے بیدار ہوں اور مظلومین کی دادرسی کریں۔ علامہ وسیم عباس معصومی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے جو ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری کیا ہوا ہے، وہ بہت جلد اختتام پذیر ہوگا اور فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین میسر ہوگی۔ ریلی کے اختتام پر امریکی، اسرائیلی اور بھارتی پرچم نذرآتش کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 932912

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/932912/1/ملتان-آئی-ایس-او-کی-اسرائیلی-مظالم-کیخلاف-کار-بائیک-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org