QR CodeQR Code

16 مئی یوم مردہ باد امریکہ، کراچی میں احتجاجی ریلی

17 May 2021 05:39

کراچی پریس کلب کے باہر آئی ایس او کے تحت احتجاج سے خطاب میں سیاسی و مذہبی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عرب ممالک نے اپنی بادشاہت بچانے کی خاطر ناسور اسرائیل کو عرب خطے میں جگہ دی ہے، عرب ممالک فلسطینیوں کے خون میں برابر کے شریک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی امریکہ مردہ باد و نامنظور اسرائیل ریلی نمائش چورنگی سے کراچی پریس کلب تک نکالی گئی، جس میں پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین و سابق ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک مولانا مرزا یوسف حسین، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء مولانا ناظر عباس تقوی، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق جعفری، علامہ صادق تقوی، صدر آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن شرجیل گوپلانی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ اسرائیل کو وجود میں لانے کا سب سے بڑا سبب امریکہ اور برطانیہ ہیں، جو آج بھی اقوام متحدہ میں اس کے حامی اور پشت پناہ ہیں، متحدہ عرب امارات کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف حماس کے حملے کی مذمت کرنا اور حماس سے حملوں کی بندش کرنے کا مطالبہ اسرائیل سے ان کی ہمددری کا منہ بولتا ثبوت ہے، متحدہ عرب امارات والے اپنے آقا امریکہ و اسرائیل کو خوش کرنے میں اتنے بے حیا ہوچکے ہیں کہ ان کو مظلوم فلسطینیوں کا بہتا ہوا خون اور ان کی آہ و بکا تک سنائی نہیں دے رہی۔


خبر کا کوڈ: 932915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/932915/1/16-مئی-یوم-مردہ-باد-امریکہ-کراچی-میں-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org