QR CodeQR Code

لاہور، مسئلہ فلسطین اور امت کا کردار کے موضوع پر کانفرنس

20 May 2021 19:08

کانفرنس سے خطاب میں طلبہ قائدین نے کہا کہ امریکہ اپنی روش بدلے اور اسرائیل کی اندھی حمایت ترک کرے۔ مغربی ممالک کا کردار بھی مشکوک ہے، اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل میں فلسطین کی قراردادوں کو مسترد کیا جا رہا ہے، تمام طلبہ تنظیموں نے ملک گیر یوم ِفلسطین ریلیوں میں بھرپور شرکت کا اعلان بھی کیا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ طلبہ محاذ کے زیراہتمام اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر انتظام مسئلہ فلسطین اور اُمت مسلمہ کا کردار کانفرنس کا انعقاد لاہور میں ہوا۔کانفرنس میں تمام طلبہ تنظیموں کے مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ کانفرنس سے طلبہ رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ مسلمان ممالک کو فلسطین اور کشمیر پر ایک موقف اختیار کرنا چاہیے، مسئلہ فلسطین حل ہونے تک اسرائیل کیساتھ کسی قسم کے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں اور اسلامی ممالک کو اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ کانفرنس سے ملک موسی کھوکھر صدر پیپلز سٹوڈنٹس، حمزہ محمد صدیقی صدر اسلامی جمعیت طلبا، چودھری عرفان یوسف صدر مصطفوی سٹوڈنٹس مووومنٹ، سہیل چیمہ صدر ایم ایس ایف، غازی الدین بابر جمعیت طلبا اسلام (سمیع الحق) محمد وسیم رہنما اہلحدیث سٹوڈنٹس نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 933592

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/933592/1/لاہور-مسئلہ-فلسطین-اور-امت-کا-کردار-کے-موضوع-پر-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org