0
Friday 21 May 2021 10:57

ایم ڈبلیو ایم مشہد کے زیراہتمام حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان (موسسہ شہید عارف الحسینی) شعبہ مشہد مقدس کے زیر اہتمام حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس دفتر مجلس شعبہ مشہد میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں علمائے کرام اور طلاب عظام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی اور سخنران جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے امور فرہنگی کے مسئول حجت الاسلام والمسلمین آقای حسینی مزینانی تھے۔ کانفرس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الہیٰ سے ہوا، جس کا شرف قاری قرآن جناب ذاکر علی اسدی بلتستانی نے حاصل کیا. اس کے بعد سید عارف موسوی نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ حجت الاسلام والمسلمین آقای حسینی مزینانی نے اپنے خطاب میں کانفرس کے انعقاد پر دفتر مجلس وحدت مسلمین کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے فلسطین (غزہ پٹی) کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔

انکا کہنا تھا کہ ایک منٹ کے زلزلے سے زمین کتنا زیادہ لرزتی ہے، جس کی وجہ سے ہم سب خوف زدہ ہو جاتے ہیں لیکن آج ان فلسطینیوں کی طرف دیکھیے کہ جن پر چند منٹ کے وقفے سے بمباری ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے لگاتار زمین لزر رہی ہے۔ ہر سو آہ و فغاں ہے۔ بڑی بڑی عمارتیں زمین بوس ہو رہی اور ہر طرف خون ہی خون ہے۔ مظلوم فلسطینیوں کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو برادر تھے، ان دونوں نے اپنے آدھے بچوں کو ایک دوسرے کے گھر بھیج دیا۔ پوچھا کیوں ایسا کر رہے ہو، اپنے بچوں کے ساتھ تو وہ کہتے ہے کہ اگر غاصب اسرائیلی فوج کی ایک بھائی کے گھر پر بمباری ہو جائے تو کم از کم خاندان میں سے کوئی ایک تو بچ جائے گا۔ حجت الاسلام حسینی مزینانی نے آخر میں تمام عالم اسلام بالخصوص مظلوم فلسطینیوں کے لئے اور افغانستان میں شہید ہونے والے بچون کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض حجت الاسلام شیخ عارف حسین نے انجام دیئے۔
خبر کا کوڈ : 933731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش