0
Saturday 22 May 2021 05:37

یوم یکجہتی مظلومین فلسطین، سندھ بھر میں احتجاج

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ، شیعہ علماء کونسل سندھ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اصغریہ علم و عمل تحریک اور پیام ولایت فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی یوم یکجہتی مظلومین فلسطین منایا گیا۔ اس سلسلے میں کراچی، ٹھٹہ، حیدرآباد، دادو، سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، خیرپور، کندھ کوٹ، ماتلی، ٹنڈڈومحمد خان سمیت  صوبے کے دیگر شہروں میں فلسطین کی شہری آبادیوں پر اسرائیلی حملوں اور غزہ میں ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ احتجاج میں کثیر تعداد میں علماء کرام، ذاکرین عظام، تنظیمی کارکنان، سیاسی و سماجی رہنماؤں، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندگان، سول سوسائٹی کے اراکین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی مظالم اور مغربی استعمار کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے قبل قائد اعظم محمد علی جناح نے فلسطینیوں کی آزادی کے مطالبے کی حمایت کرکے پاکستان کی پالیسی واضح کر دی تھی، غاصب اسرائیل سے چھٹکارا ہمارا واحد، اصولی اور اٹل مؤقف ہے جس سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹا نہیں جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 933846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش