QR CodeQR Code

قم، اسرائیلی مظالم اور فلسطینی عوام کی فتح کے حوالے سے تحلیلی نشست

21 May 2021 22:43

حسینیہ بلتستانیہ قم المقدسہ میں اسرائیلی مظالم اور فلسطینی عوام کی فتح کے حوالے سے ہونیوالی تحلیلی نشست سے خطاب میں فلسطینی تجزیہ نگار اور صحافی کا کہنا تھا کہ آج اگر محور مقاومت اسرائیل کو ناکوں چنے چبوانے پر قادر ہے تو یہ رہبر معظم اور شہید قاسم سلیمانی کی محنتوں اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے حسینیہ بلتستانیہ قم المقدسہ میں حالیہ اسرائیلی مظالم اور فلسطینی عوام کی فتح کے حوالے ایک تحلیلی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ نشست سے فلسطینی تجزیہ نگار اور صحافی عبدالرحمٰن ابو سنینیہ نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے آغاز میں پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج دنیا میں اگر کوئی قوم فلسطینی عوام کی کھل کر حمایت کر رہی ہے تو پاکستان ہیں اور پاکستانی عوام اقوام عالم کے درمیان انقلابی ترین عوام ہیں۔ عبدالرحمٰن ابو سینیہ نے محور مقاومت کی فتح و نصرت کو اسلامی انقلاب کے مرہون منت قرار دیا اور کہا کہ آج ہمیں ایران اور رہبر معظم کا شکر گراز رہنا چاہیئے کہ جنہوں نے ہمیشہ فلسطینی عوام، بیت المقدس اور محور مقاومت کی ہر ممکن مدد کی اور آج اگر محور مقاومت اسرائیل کو ناکوں چنے چبوانے پر قادر ہے تو یہ رہبر معظم اور شہید قاسم سلیمانی کی محنتوں اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 933869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/933869/1/قم-اسرائیلی-مظالم-اور-فلسطینی-عوام-کی-فتح-کے-حوالے-سے-تحلیلی-نشست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org