QR CodeQR Code

لیہ، ایم ڈبلیو ایم کی یکجہتی مظلومین فلسطین ریلی

22 May 2021 15:56

مظاہرین نے امریکہ، اسرائیل اور بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے عالم اسلام سے عملی بیداری کا مطالبہ کیا۔ مولانا ساجد رضا اسدی نے کہا کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، او آئی سی اور عرب لیگ کا کردار شرمناک ہے، جن ممالک نے فلسطینیوں کا ساتھ دیا ہے، انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے زیراہتمام مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف TDAچوک لیہ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم ضلعی لیہ کے سیکرٹری جنرل مولانا ساجد حسین اسدی نے کی، جبکہ ریلی میں مولانا رضوان حیدر جعفری، صوبائی رہنماء صفدر حسین خان، ساجد خان گشکوری، جمیل حسین خان، محسن عباس سواگ، میاں قیصر عباسی موجود تھے۔ دیگر جماعتوں کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی رہنماء سید انعام حیدر گیلانی اور شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنماء سید نیر عباس کاظمی نے شرکت اور خطاب بھی کیا۔ ریلی کے شرکاء نے احتجاجی بینرز، پلے کارڈز اور پرچم اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے عالم اسلام سے عملی بیداری کا مطالبہ کیا۔ مولانا ساجد رضا اسدی نے کہا کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، او آئی سی اور عرب لیگ کا کردار شرمناک ہے، جن ممالک نے فلسطینیوں کا ساتھ دیا ہے، انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 933936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/933936/1/لیہ-ایم-ڈبلیو-کی-یکجہتی-مظلومین-فلسطین-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org