0
Monday 31 May 2021 01:33

شاہ محمود قریشی کی آیت اللہ حافظ بشیر سے ملاقات

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نجف اشرف میں آیت اللہ حافظ بشیر سے ملاقات

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نجف اشرف میں آیت اللہ حافظ بشیر سے ملاقات

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امام علی ؑ کے روضے پر حاضری

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امام علی ؑ کے روضے پر حاضری

اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نجف اشرف میں معروف مذہبی سکالر اور علمی شخصیت آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کے دفتر کا دورہ کیا اور ان سے ملاقات کی، اس موقع پر آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں اتحاد بین المسلمین، زائرین کو سہولیات کی فراہمی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وزیر خارجہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عراق کے مابین یکساں مذہبی، تہذیبی اور ثقافتی اقدار کی بنیاد پر استوار، دو طرفہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ ہر سال دو لاکھ سے زائد پاکستانی بغداد، نجف اور کربلا میں مقامات مقدسہ کی زیارت کیلئے عراق آتے ہیں، وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان زائرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے "زائرین مینجمنٹ پالیسی" اپنا رہی ہے جسے موثر بنانے کیلئے دونوں ممالک کو مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی، وزیر خارجہ نے اتحاد بین المسلمین اور فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کیلئے علماء کرام کی جانب سے بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا، آیت اللہ بشیر حسین نجفی نے وزیر خارجہ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، فلسطین میں قیام امن کیلئے شروع کیے گئے سفارتی مشن کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ دریں اثنا اللہ وزیر خارجہ نے امام علی علیہ السلام کے روضے پر حاضری دی اور ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 935426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش