QR CodeQR Code

پشاور، اتحاد امت کانفرنس

10 Jun 2021 23:43

امام خمینی کی 32ویں برسی کے موقع پر جامعہ شہید عارف الحسینی پشاور کے زیراہتمام اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ رہبر کبیر انقلاب اسلامی امام خمینی کی 32ویں برسی کے موقع پر جامعہ شہید عارف الحسینی پشاور کے زیراہتمام اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے شرکت کی، جبکہ میزبانی کے فرائض مولانا عابد حسین شاکری نے انجام دیئے، اس موقع پر علمائے کرام نے اپنے خطابات میں امام خمینی کی انقلابی جدوجہد پر روشنی ڈالی اور اسے امت مسلمہ مشعل راہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی نے اسلام کی سیاسی جدوجہد کی عملی تصویر پیش کی اور دنیا پر یہ باور کرایا کہ اسلام مکمل طور پر ایک ضابطہ حیات ہے، چاہے سیاست ہو، حکومت یا پھر زندگی کا کوئی بھی شعبہ۔


خبر کا کوڈ: 937401

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/937401/1/پشاور-اتحاد-امت-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org