0
Friday 11 Jun 2021 01:46

آئی ایس او ملتان کا بھمبروٹ سیداں میں اجلاس عمومی

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کا دوسرا اجلاس عمومی سیاحتی مقام بھمبروٹ سیداں مری میں منعقد ہوا، اجلاس میں سابق مرکزی صدر علی مہدی اور سابق ڈویژنل صدر و رکن ذیلی نظارت فرخ مہدی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژنل کابینہ کے اراکین نے اپنی اپنی شعبہ جاتی رپورٹ پیش کی، اجلاس میں ملتان ڈویژن کے تمام یونٹس کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں آرگنائزنگ کمیٹی المصطفیٰ ہاوس اور ورکنگ کمیٹی تلمبہ کو دستوری یونٹ کی منظوری دی گئی۔ واضح رہے کہ آئی ایس او پاکستان ملتان ڈویژن کا پچاس رکنی وفد تربیتی و تفریحی ٹوور پر اسلام آباد پہنچا تھا، جہاں انہوں نے مختلف علمائے کرام اور شخصیات سے ملاقات کے ساتھ ساتھ دروس بھی لیے۔ وفد کی قیادت آئی ایس او ملتان ڈویژن کے صدر ثقلین ظفر کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 937416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش