0
Monday 14 Jun 2021 01:03

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے ضلعی امراء کا اجلاس

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے ضلعی امراء اور ناظمین کے انتخابات کے سلسلے میں اجلاس المرکز الاسلامی پشاور میں صوبائی امیر سینیٹر مشتاق خان کے زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مختلف اہم فیصلہ جات کئے گئے اور آئندہ کا تنظیمی لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق خان کا کہنا تھا کہ بجٹ الفاظ کا الٹ پھیر ہے، اس میں غریب عوام کے لئے کچھ نہیں ہے، بجٹ کے بعد منی بجٹ بھی آئیں گے جس میں نئے نئے ٹیکسوں کی نوید سنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں ٹیکسوں کی بھرمار ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ انتہائی کم ہے، مزدوروں کی اجرت بھی مہنگائی میں اضافے کے حساب سے نہیں رکھی گئی۔ خیبر پختونخوا اور سابقہ فاٹا کو بجٹ میں حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ تین فیصد این ایف سی سمیت نیٹ ہائیڈل پرافٹ اور تیل و گیس کی رائلٹی نہیں دی گئی۔ عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 937913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش