QR CodeQR Code

ایران میں انتخابات کی گہما گہمی

15 Jun 2021 12:14

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انتخابات میں عوام کی رائے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا، معاشرے کا ہر فرد معاشرے اور سماج کی سرنوشت کا ذمہ دار ہے امر بالمعروف سب کی ذمہ داری ہے اور امر بالمعروف کا سب سے اہم پہلو دینی اور اسلامی حکومت کی حمایت اور پشت پناہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قوم سے اپنے نشری خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ آئندہ صدارتی انتخابات میں عوام کی بھرپور مشارکت اور منصب صدارت پر لائق ترین شخص کا انتخاب بہت سی مشکلات اور مسائل کو حل کر سکتا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے سماجی انصاف کے قیام، کرپشن کے خلاف بلاتفریق اور کھلی جنگ اور ملکی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے آئندہ منتخب ہونے والے صدر کی ذمہ داریوں کے بارے میں اہم نکات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ عوام خود کو انتحابات میں شرکت اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کا پابند سمجھیں۔ آپ نے اسی طرح صدارتی امیدواروں کو بھی اس جانب متوجہ کیا کہ انتخابی مہم میں عوام کے اصلی مسائل کو اٹھایا جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 938142

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/938142/1/ایران-میں-انتخابات-کی-گہما-گہمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org