QR CodeQR Code

لاہور میں عالمی حمایت فلسطین کانفرنس

17 Jun 2021 01:31

لاہور میں منعقدہ عالمی فلسطین کانفرنس سے ٹی آر ٹی ترکی کے ڈاکٹر فرقان احمد، وزیر بیت المال پنجاب سید یاور بخاری، امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد، سینیئر صحافی عمران خان، سلمان غنی، حفیظ اللہ نیازی، بیرسٹر عامر حسن، پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی وی سی جی سی یو لاہور اور سینیئر تجزیہ نگار سجاد میر نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فسلطینیوں کیلئے دفاعی طاقت کا حصول دور حاضر کا تقاضہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے نجی ہوٹل میں پاکستان یوتھ کمیونٹی اور جے آئی یوتھ پاکستان نے "فلسطینیوں کے ساتھ  اظہار یکجہتی کیلئے ایک بین الاقوامی مکالمہ" کا اہتمام کیا۔  اس پروگرام میں این جی اوز، پاکستانی سیاسی جماعتوں، یوتھ کارکنوں، تعلیم اور میڈیا اسکالرز کے نمائندوں نے شرکت کی اور فلسطینیوں کے حقوق کے لئے قیام امن، وکالت اور جدوجہد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ شرکاء نے بڑے پیمانے پر انسانیت اور انصاف کے حوالے سے فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں عالمی سطح پر بیداری کو فروغ دینے کا اہتمام کیا۔ عالمی امن کانفرنس میں ٹی آر ٹی ترکی کے ڈاکٹر فرقان احمد، وزیر مال پنجاب سید یاور بخاری، امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد،  صحافی عمران خان، سلمان غنی، حفیظ اللہ نیازی، بیرسٹر عامر حسن، پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی وی سی جی سی یو لاہور اور سینیئر تجزیہ نگار سجاد میر نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فسلطینیوں کے لیے دفاعی طاقت کا حصول دور حاضر کا تقاضہ ہے۔ فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے، وہ وقت دور نہیں جب غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا خاتمہ ہوگا اور اہل فلسطین کی قربانیاں کامیاب ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 938435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/938435/1/لاہور-میں-عالمی-حمایت-فلسطین-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org