1
Thursday 17 Jun 2021 20:52

لاہور، سانحہ ماڈل ٹاون کی ساتویں برسی پر عوامی تحریک کی ریلی

اسلام ٹائمز۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر لاہور سمیت مختلف شہروں میں شہداء کے انصاف کے لئے نکالی جانیوالی ریلیوں سے آڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کی حکومت میں انصاف نہ ملنے کی سمجھ تو آتی تھی مگر تحریک انصاف کی حکومت میں مظلوموں پر انصاف کے دروازے بند کیوں ہیں؟۔ وزیراعظم عمران خان میرے ساتھ مل کر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے پریس کانفرنسیں کرتے رہے ہیں اور احتجاجوں میں شریک رہے ہیں۔ آج مظلوم انصاف کیلئے دربدر اور دھکے کھا رہے ہیں۔ قتل کرنیوالوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے تھا مگر وہ آج بھی دندناتے پھر رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ کارکنوں کیخلاف سابق دور حکومت میں درج ہونیوالی جھوٹی ایف آئی آرز آج بھی قائم ہیں۔ یہ ظلم آج کیوں ہو رہا ہے؟
 
خبر کا کوڈ : 938589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش