0
Sunday 20 Jun 2021 18:14

نظیر احمد خان کی مختلف عوامی وفود سے ملاقات

  • ڈی ڈی سی چیئرمین نظیر احمد خان کا وادی کشمیر کے مختلف علاقوں کا دورہ

    ڈی ڈی سی چیئرمین نظیر احمد خان کا وادی کشمیر کے مختلف علاقوں کا دورہ

اسلام ٹائمز۔ ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے چیئرمین برائے ضلع بڈگام (مقبوضہ کشمیر) نظیر احمد خان نے آج مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عوام مسائل کی جانکاری لی۔ نظیر احمد خان نے کھاگ میں عوامی دربار کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے عوامی شکایات کے موقع پر ازالہ کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ وسیع تر عوامی رسائی پروگرام کے تحت آج مختلف دیہات و قصبوں کا دورہ کیا گیا جس میں آری پانتھن سے کھاگ جانے والے روڈ پر چلنے والے میکڈامیشن کا معائنہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران معیاری کام اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے تمام افسران پر زور دیا گیا۔

ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین نظیر احمد خان نے کہا کہ آج ملپورہ میں آبپاشی کے پمپ کا افتتاح بھی کیا گیا، جو وہاں کی عوام کا طویل عرصہ سے مطالبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود لوگ جس طرح سے مجھے اپنی شکایات سے آگاہ کرنے کے لئے گھروں سے باہر نکلے اس سے میرے دل میں انتہائی خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پُرعزم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کا اعتماد برقرار رہے گا۔ نظیر احمد خان نے کہا کہ میں ضلع بڈگام کی ترقی و پیشرفت کے لئے کام کرتا رہوں گا۔
خبر کا کوڈ : 939103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش