QR CodeQR Code

پاراچنار، کمشنر کا قبائلی عمائدین کیساتھ جرگہ

21 Jun 2021 00:57

کمشنر کوہاٹ ڈویژن جاوید مروت نے پاراچنار کا دورہ کیا۔ جہاں ان کے ساتھ کرم کے عمائدین نے جرگے کا انعقاد کیا۔ جس میں مشرانِ علاقہ، سیاسی اتحاد اور نوجوانان علاقہ نے اپنے مسائل بیان کئے۔


اسلام ٹائمز۔ کمشنر کوہاٹ ڈویژن جاوید مروت نے پاراچنار کا دورہ کیا۔ جہاں ان کے ساتھ کرم کے عمائدین نے جرگے کا انعقاد کیا۔ جس میں مشرانِ علاقہ، سیاسی اتحاد اور نوجوانان علاقہ نے اپنے مسائل بیان کئے۔ کمشنر کوہاٹ ڈویژن جاوید مروت نے مشرانِ لوئر اور سنٹرل کرم کے مسائل کمپنسیشن چیکس، ٹل پاراچنار روڈ کی مرمت و کشادگی، لوئر و سنٹرل کرم میں تحصیلداران کی تعیناتی، بنجر زمینوں کیلئے فلڈ پروٹیکشن کی منظوری، شاملاتی رقبہ کی حد برادی، ضلع کرم میں امن و امان، تعلیم اور ترقیاتی سکیمیں جیسے مسائل انتہائی غور سے سنے اور انہیں حل کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔ اسکے علاوہ عمائدین نے تخفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کے بعد فاٹا کے عوام کو فاٹا اور ضلعی دونوں سے بنیادی حقوق سے محروم کردیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 939144

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/939144/1/پاراچنار-کمشنر-کا-قبائلی-عمائدین-کیساتھ-جرگہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org