QR CodeQR Code

وفاق المدارس الشیعہ کا اجلاس

22 Jun 2021 09:24

علامہ ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ تعلیمی نصاب میں مشترکات پر توجہ دی جائے، نفرت اور اختلاف پیدا کرنیوالے امور کو شامل نہ کیا جائے، درود میں شامل عبارت کی تائید قرآن و سنت سے نہیں ہوتی، درست کیا جائے، وقف املاک ایکٹ شریعت کے منافی،مدارس کی رجسٹریشن پر اتحاد تنظیمات مدارس کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا گیا، ملعون بھارتی شخص کی طرف سے قرآن مجید کی توہین کی مذمت، مولوی کی وائرل ویڈیو کی بھی مذمت کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے یکساں قومی نصاب کے نام پر تیار کردہ سلیبس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے قرآن و سنت، آئین پاکستان اور قومی وحدت کی روح کے منافی قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی نصاب میں مشترکات پر توجہ دی جائے، نفرت اور اختلاف پیدا کرنے والے امور کو شامل نہ کیا جائے۔ درود میں تبدیلی پر اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ نئے متعارف کروائے گئے درود میں شامل عبارت کی تائید قرآن و سنت سے نہیں ہوتی، اسے درست کیا جائے۔ جامعۃ المنتظر میں رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منعقد ہونیوالے اجلاس میں وقف املاک ایکٹ کو شریعت کے منافی قرار دیتے ہوئے حکومت کی طرف سے متنازع قانون پر نظرثانی کا اقدام لائق تحسین قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ حکومت نے اتحاد تنظیمات مدارس کے مطالبے پر کمیٹی تشکیل دی، جو کام کر رہی ہے، اس حوالے سے پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 939371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/939371/1/وفاق-المدارس-الشیعہ-کا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org