QR CodeQR Code

پاراچنار، ایف سی کیجانب سے مقابلوں کا انعقاد

23 Jun 2021 01:29

فرنٹیئر کور کی جانب سے ضلع کرم میں ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی سمیت مختلف قسم کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں بارہ پوزیشن ہولڈرز کو خصوصی انعامات دیئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ فرنٹیئر کور کی جانب سے ضلع کرم میں ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی سمیت مختلف قسم کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں بارہ پوزیشن ہولڈرز کو خصوصی انعامات دیئے گئے۔ پوزیشن ہولڈرز کو لاہور کا تین روزہ مطالعاتی اور تربیتی دورہ بھی کرایا جائے گا۔ ایف سی ہیڈکوارٹر پاراچنار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرنٹیئر کور کے کمانڈنٹ جمیل الرحمان کا کہنا تھا کہ مقابلوں کا مقصد مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا اور دنیا کو ضلع کرم سے امن کا پیغام دینا ہے اور ان کی خواہش اور کوشش ہے کہ ضلع کرم میں مثبت سرگرمیوں کے ذریعے پائیدار امن قائم ہو اور دنیا کو یہاں سے ایک مثبت پیغام جائے۔


خبر کا کوڈ: 939538

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/939538/1/پاراچنار-ایف-سی-کیجانب-سے-مقابلوں-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org