0
Saturday 26 Jun 2021 22:34

مقبوضہ کشمیر میں ویکسینیشن کی مہم جاری

  • مقبوضہ کشمیر کے دور دراز علاقوں میں ویکسینیشن کی مہم جاری

    مقبوضہ کشمیر کے دور دراز علاقوں میں ویکسینیشن کی مہم جاری

اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے پھلاؤ کو روکنے کے لئے جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے ایک وسیع و عریض آبادی کو کرونا سے بچانے کے لئے ویکسین مہم کو تیز کر دیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی اس چین کو جلد سے جلد توڑنے کے لئے ہم نے یہ قدم اُٹھایا ہے۔ لاک ڈاؤن کے چلتے ٹرانسپورٹیشن نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ویکسینیشن سنٹزز پر نہیں پہنچ پا رہے تھے۔ اسی لئے ہم نے یہ قدم اُٹھایا۔ میونسپل کمیٹی بھدرواہ کے نائب صدر رشی کوتوال نے کہا کہ ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری و تیسری لہر زیادہ شدید اور متعدی ہے لہذا زیادہ سے زیادہ آبادی کو حفاظتی ٹیکے لگا کر ڈھال فراہم کرنا زیادہ اہم ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین مہم کے تحت اب لوگوں کو ویکسینیشن سینٹر پر قطار میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اب صحت کی ٹیمیں کسی خاص علاقے یا رہائشی معاشرے کا دورہ کریں گی، جس کے لئے لوگوں کو صرف انتظامیہ کو اطلاع دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سائنس دانوں نے ویکسین تیار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور قوم کے لئے معاشرتی ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے، ہمیں اس وباء سے قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے جلد سے جلد لوگوں کو ویکسین لگانی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی طرف یہ اقدام خاص طور پر غریبوں، بزرگوں اور جسمانی معذور لوگوں کے لئے بہت مددگار ہے۔ ادھر جموں کشمیر میں سنیچر کو کورونا وائرس سے پیدا صورتحال میں مزید بہتری ہوئی اور گذشتہ شام سے یہاں 342 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے۔ اسی عرصہ کے دوران یہاں 5 کورونا مریضوں کی موت بھی واقع ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 940226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش